اسلام آباد: (دنیا نیوز)کینیا میں قتل ہونے والے سینئر صحافی ارشد شریف کی شہادت کے معاملے پر تحقیقات کے لیے تین رکنی انکوائری کمیشن قائم کر دیا گیا۔
ارشد شریف قتل کیس کے انکوائری کمیشن کی سربراہی سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عبدالشکور پراچہ کریں گے، دیگر ممبران میں ایڈیشنل آئی جی پولیس ڈاکٹر عثمان انور، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آئی بی عمر شاہد حامد شامل ہیں۔ کمیشن 30 روز میں اپنی تحقیقات مکمل کرے گا۔