ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے حصول کیلئے والدہ کی درخواست پر نوٹس

Published On 07 November,2022 11:43 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے کینیا میں فائرنگ سے قتل ہونے والے سینئر صحافی ارشد شریف کی والدہ کی جانب سے بیٹے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے حصول کے لیے دائر درخواست پر نوٹس جاری کر دئیے۔

ارشد شریف کی والدہ نے دو روز قبل بیٹے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے حصول کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا جس پر آج سماعت ہوئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے پمز ہسپتال کے نمائندے کو آئندہ سماعت پر بلاتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے اور سماعت 15 نومبر تک ملتوی کر دی۔
 

Advertisement