اسلام آباد: ( دنیا نیوز ) جسٹس ( ر ) عبد الشکور پراچہ نے صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لئے بنائے گئے کمیشن کی سربراہی سے معذرت کرلی۔
اس حوالے سے جسٹس ( ر ) عبد الشکور پراچہ نے کہا کہ صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنایا گیا تھا، ارشد شریف کی والدہ نے کمیشن پر تحفظات کا اظہار کیا تھا، کمیشن کا ایک رکن پہلے ہی نیروبی کا دورہ کرچکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قانونی طور پر مناسب نہیں رکن کو کمیشن کا حصہ بنایا جائے، کمیشن میں میڈیا کا کوئی نمائندہ شامل نہیں، انصاف نہ صرف ہوناچاہیے بلکہ نظر بھی آناچاہیے، وزیراعظم نے آج چیف جسٹس کو کمیشن بنانے کا اختیار دیا ہے۔