ملک میں استحکام تقرریوں سے نہیں الیکشن سے آنا ہے: فواد چودھری

Published On 13 November,2022 10:34 am

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ ملک میں استحکام تقرریوں سے نہیں الیکشن سے آنا ہے۔

زمان پارک لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا کہ شہباز شریف پانچ دن سے لندن میں بیٹھے ہیں، یہ لوگ تقرریوں کومتنازع بنا رہے ہیں۔

 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ جیسا یہ لوگ کر رہے ہیں ایسا نہیں ہونا چاہیے، ملک میں استحکام تقرریوں سےنہیں الیکشن سے آنا ہے۔
 

 

Advertisement