اسلام آباد: (دنیا نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ یوٹرن خان نے اپنی دہری سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا یوٹرن لے لیا ہے، اب کہتے ہیں سائفر کا معاملہ پیچھے رہ گیا ہے آئندہ الزام نہیں لگاؤں گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیری رحمان نے لکھا کہ عمران خان کے جھوٹے بیانیے سے ملک کو جو سفارتی نقصان ہوا اس کا ذمہ دار کون ہے؟، آڈیو لیک میں صاف ظاہر ہوچکا ہے کہ عمران خان نے سائفر کے معاملے پر من گھڑت اور جھوٹا بیانیہ بنایا اور اس پر کھیلنے کی بھی منصوبہ بندی کی۔
یو ٹرن خان نے اپنی دوہری سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا یو ٹرن لے لیا ہے۔ مفروضی بیرونی سازش کا ڈھونگ رچا کر پاکستان کو سفارتی نقصان پہنچا کر اب کہتے ہیں سائفر کا معاملہ پیچھے رہ گیا ہے اب الزام نہیں لگائوں گا۔ ان کے جھوٹے بیانیے سے ملک کو جو سفارتی نقصان ہوا اس کا ذمہ دار کون ہے؟ 1/3
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) November 14, 2022
سینیٹر نے کہا کہ عمران خان اب کہ رہے یہ ماضی کا معاملہ ہے، جلسوں میں اسی بیانیہ پر انہوں نے ملکی اداروں کے خلاف الزام لگائے اور نفرت پھیلائی، یہ بیانیے کی دوڑ میں ملک کے مفاد کو بھی پیچھے چھوڑ دیتے ہیں، عمران خان اب سائفر کے معاملے سے دستبردار ہونے کی کوشش نہ کریں۔
یہ بیانیے کی دوڑ میں ملک کے مفاد کو بھی پیچھے چھوڑ دیتے۔عمران خان اب سائفر کے معاملے سے دستبردار ہونے کی کوشش نا کریں۔یہ 35 پنچر کا معاملہ نہیں جو بعد میں کہیں سیاسی بیان تھا۔ یہ قومی سلامتی کا معاملہ تھا جس کا عمران خان کو حساب دینا ہوگا۔ اس معاملے پر اب یو ٹرن قابل قبول نہی۔3/3
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) November 14, 2022
پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ یہ 35 پنکچر کا معاملہ نہیں جو بعد میں کہیں سیاسی بیان تھا، یہ قومی سلامتی کا معاملہ تھا جس کا عمران خان کو حساب دینا ہوگا، اس معاملے پر اب یوٹرن قابل قبول نہیں۔