اسلام آباد: ( دنیا نیوز ) ارشد شریف کیس کے معاملے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے فیصل واوڈا اور مراد سعید کو طلب کر لیا۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق فیصل واوڈا اور مراد سعید نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ارشد شریف کو لاحق خطرات سے آگاہ تھے۔
ذرائع کے مطابق فیصل واوڈا اور مراد سعید کو فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے پیر کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز طلب کیا ہے، دونوں رہنماؤں کو شواہد کے ساتھ ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر آنے کے لیے نوٹس بھیجے گئے۔