اسلام آباد: ( دنیا نیوز ) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی جانب سے مفت حج کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
پی اے سی کے مطابق وزیر اعظم، وزرا یا کوئی بھی سیاسی شخصیت مفت حج نہیں کر سکتے۔
چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ سرکاری افسران، خدام، معاونین کیلئے مفت حج کی سہولت ختم کی جائے، کون کون مفت حج پر جاتا ہے تمام تر تفصیلات فراہم کی جائیں، کوئی بیوروکریٹ، سیاستدان یا افسر مفت میں حج نہیں کر سکتا۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے کہا کہ ہمیشہ کیلئے مفت میں حج کی سہولت کو ختم کیا جائے، ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا، غریب لوگ ٹیکس دیتے اور سرکاری افسران مفت حج کر رہے ہیں۔
کمیٹی نے متعلقہ وزارت، اے جی پی آر سے تمام تفصیلات 15 روز میں طلب کر لیں، جن سرکاری افسران کی فیملیز نے مفت حج کیے ان سے ریکوری کی جائے گی۔