شعیب اختر کی فریضہ حج کے دوران شیطان کو کنکریاں مارنے کی ویڈیو وائرل

Published On 09 July,2022 06:36 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر اور راولپنڈی ایکسپریس سے مشہور شعیب اختر نے فریضہ حج کے دوران شیطان کو کنکریاں مارنےکی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئرکی ہے۔

خیال رہےکہ شعیب اختر سعودی عرب کے سرکاری مہمان کی حیثیت سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے مکہ میں موجود ہیں اور اس دوران ان کی جانب سے تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی جارہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے احرام پہنے ہوئے شعیب اختر جمرہ کبریٰ (بڑے شیطان) کو کنکریاں مارہے ہیں۔

شعیب اختر نے رمی کرتے ہوئے جمرہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ اس کو چھوڑنا نہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ رفتارکی پیمائش تو نہیں کی تاہم غصہ ضرور 100 میل فی گھنٹہ تھا۔
 

Advertisement