لبیک اللھم لبیک، مناسک حج کا آغاز ہوگیا

Published On 06 July,2022 02:46 pm

مکہ المکرمہ: (دنیا نیوز) لبیک اللھم لبیک، مناسک حج کا آغاز ہوگیا،عازمین منیٰ میں قائم عارضی خیمہ بستی میں قیام کریں گے، کورونا وبا کے بعد پہلی بار 10 لاکھ عازمین حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔

دنیا کے مختلف ممالک سے آنے والے عازمین حج  مکہ مکرمہ سےمنیٰ کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں 2 سال کے طویل انتظار کے بعد عازمین حج کے قیام کے لیے دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی جدید سہولیات کے ساتھ آباد ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس کورونا وبا کے بعد پہلی بار10لاکھ عازمین، حج کی سعادت حاصل کررہے ہیں، جن میں ساڑھے 8 لاکھ غیرملکی شامل ہیں۔ حج سکیورٹی فورس کا کہنا ہے کہ اہم ترین موقع پر امن و سلامتی کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔
 

Advertisement