ریاض: (دنیا نیوز) 59 سالہ برطانوی مسلمان آدم محمد 11 ماہ سفر کے بعد برطانیہ سے مکہ حج کے لیے پہنچ گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آدم کے مکہ پہنچنے پر ایک بڑے مجمع نے ان کا استقبال کیا جس پر آدم نے استقبال کرنے والے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔
آدم نے کہا کہ انہوں نے 10 ماہ اور 26 دن قبل برطانیہ سے مکہ کے لیے پیدل سفر کا آغاز کیا تھا، جس کے بعد وہ 9 ملکوں کا سفر کرتے ہوئے اب رواں برس حج کی ادائیگی کے لیے مکہ پہنچے ہیں۔
آدم کے مطابق انھوں نے مکہ پہنچنےکے لیے سخت موسم سمیت ہر مشکل اور پریشانی کو برداشت کیا اور 6500 کلو میٹرکا سفر طےکیا کیوں کہ حج ان کی اولین خواہشات میں سے ایک ہے۔