لاہور:(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں خدام اور رضاکاروں کی بھرتیوں سے متعلق اشتہارات کو جعلی قرار دے دیا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے وفاقی وزارت مذہبی امور و ہم آہنگی نے عوام کو متنبہ کیا کہ سوشل میڈیا پر حج و عمرہ کی مقدس عبادات کے نام پر خدام، رضاکار بھرتیوں کے فراڈ اشتہاروں سے محتاط رہیں۔
سوشل میڈیا پر #حج و #عمرہ کی مقدس عبادات کے نام پر #خدام/#رضاکار بھرتیوں کے فراڈ اشتہاروں سے محتاط رہیں۔ وزارت مذہبی امور کبھی ایسے اشتہار جاری نہیں کرتی۔@PTAofficialpk @FIA_Agency @Pk_FactChecker @MoIB_Official @appcsocialmedia pic.twitter.com/VI5IJuqRtp
— Ministry of Religious Affairs & Interfaith Harmony (@MORAisbOfficial) August 22, 2022
ٹوئٹ میں وزارت کی جانب سے مزید لکھا گیا کہ وزارت مذہبی امور کبھی ایسے اشتہار جاری نہیں کرتی۔