اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے پولیس سکیورٹی لینے کے متعلق خبروں کو جھوٹا اور پراپیگنڈا قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے عمران خان سے پولیس سکیورٹی تاحال واپس نہیں لی، اسلام آباد پولیس سکیورٹی واپس لینے کے متعلق جھوٹے پراپیگنڈے کی مذمت کرتی ہے، چند افراد کی طرف سے ایک جھوٹی مہم جاری ہے۔
اسلام آباد کیپیٹل پولیس اپنے فرائض منصبی نہایت خوش اسلوبی سے سرانجام دے رہی ہے۔#ICTP
— Islamabad Police (@ICT_Police) August 21, 2022
ایک اور ٹوئٹ میں التماس کی گئی کہ عوام سے گزارش ہے کہ کسی بھی خبر کو بغیر تصدیق کے شئیر نہ کریں، اسلام آباد کیپیٹل پولیس اپنے فرائض منصبی نہایت خوش اسلوبی سے سرانجام دے رہی ہے۔