اسلام آباد:(دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد میں جلسے اور دھرنے کی اجازت سے متعلق درخواست واپس لے لی۔
پی ٹی آئی کی اسلام آباد میں جلسے اور دھرنے کی اجازت سے متعلق درخواست کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، پاکستان تحریک انصاف کے وکیل نے سماعت کے دوران درخواست واپس لینے کی استدعا کی جسے چیف جسٹس عامر فاروق نے منظور کر لیا۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی قیادت نے راولپنڈی کے فیض آباد چوک میں دھرنا دینے کا فیصلہ کیا اور پی ٹی آئی رہنماؤں نے انتظامیہ کو سکیورٹی کیلئے درخواست دائر کر رکھی ہے۔