اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کابینہ کا خصوصی اجلاس جمعرات کو طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس یک نکاتی ایجنڈے پر طلب کیا ہے۔ اجلاس پرسوں صبح 9 بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا۔
ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 24 نومبر کو دو روزہ دورہ پر ترکیہ روانہ ہوں گے، وزیراعظم کے ہمراہ وزیر دفاع سمیت دفاعی حکام بھی ترکیہ جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور ترک صدر کے درمیان اہم ملاقات بھی ہو گی، ملاقات میں پاک ترکیہ تعلقات کےفروغ اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کی جائے گی۔
اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ میں اعلی سطحی تقریب میں شریک ہوں گے، وزیراعظم ترکیہ کا دورہ مکمل کرکے 26 نومبر کو وطن واپس پہنچیں گے۔