پاکستان اور ترکیہ کا سیاحت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

Published On 26 November,2022 10:02 pm

استنبول: (ویب ڈیسک) پاکستان اور ترکیہ نے سیاحت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے بالخصوص پاکستان کے ساحلی علاقوں، سندھ، پنجاب اور شمالی علاقہ جات میں سیاحت کے فروغ اور مشترکہ منصوبوں، سیاحت کے لئے بحری جہاز اور کشتیاں چلانے کے امکانات کی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کو ترکیہ کے وزیر تجارت ڈاکٹر محمد موس نے سیاحت کے شعبے کے حوالے سے بریفنگ دی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کو بریفنگ کے لئے بحری سفر بھی کرایا گیا، وزیراعظم شہباز شریف کو ترکیہ کے وزیر نے اپنی حکومت کی سیاحت سے متعلق پالیسی پر بریف کیا، پاکستانی سرمایہ کاروں کے لئے ترکیہ میں بزنس کے مواقع سے بھی آگاہ کیا۔

اس موقع پر ترکیہ کی سیاحت کے شعبے سے متعلق کمپنیوں کے سربراہان بھی موجود تھے، پاکستان اور ترکیہ میں سیاحت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان کے ساحلی علاقوں، سندھ، پنجاب اور شمالی علاقہ جات میں سیاحت کے فروغ اور مشترکہ منصوبوں کے امکانات پر بھی بات چیت کی گئی۔

سیاحت کے لئے بحری جہاز اور کشتیاں چلانے کے امکانات پر بھی تجاویز کا تبادلہ خیال کیا گیا۔
 

Advertisement