انقرہ: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف سے انقرہ میں البیراک گروپ، سنان۔ آک (زورلو گروپ) اور ترک کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے وفود نے ملاقاتیں کیں۔
وفود سے ملاقاتوں میں وزیراطلاعات مریم اورنگزیب، معاون خصوصی طارق فاطمی اور ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید بھی شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کی انادولو گروپ کو پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کی دعوت
البیراک گروپ کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے چیئرمین احمد البیراک سے ملاقات میں وزیراعظم نے البیراک گروپ کے پاکستان میں منصوبوں کی پذیرائی کی، البیراک گروپ نے پاکستان میں کم لاگت رہائشی منصوبوں، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سمیت دیگر منصوبوں میں گہری دلچسپی سے آگاہ کیا۔
— PMLN (@pmln_org) June 3, 2023
اس سے قبل وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سنان-آک (زورلو گروپ) نے ملاقات کی، ملاقات میں زورلو گروپ کے پاکستان میں وِنڈ پاور اور شمسی توانائی کے منصوبوں کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
وزیراعظم کو زورلو گروپ کی پاکستان میں الیکٹرانکس، توانائی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹریلین ڈالرز کے اثاثے موجود، پاکستان ڈیفالٹ نہیں ہوگا: وزیر خزانہ اسحاق ڈار
دریں اثنا شہباز شریف سے ترک کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر ایردال ایرن اور سیکرٹری جنرل حسن یالسین کی قیادت میں ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان کے تعمیراتی شعبے میں موجود بیرونی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پر گفتگو کی گئی۔