اسلام آباد: ( دنیا نیوز ) وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کو طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، کابینہ ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کرے گی۔
اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ وفاقی کابینہ کا 5 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے، کابینہ کو گندم کے ذخائر، طلب و رسد پر بریفنگ دی جائے گی، کابینہ تیل، گیس کے ذخائر کی تلاش کے منسوخ لائسنس بحال کرنے پر غور کرے گی۔
ایجنڈا کے مطابق کابینہ گندم کی امدادی قیمت کے تعین پر غور کرے گی، کابینہ واشنگٹن میں اولڈ چانسری بلڈنگ سے متعلق وزارت خارجہ کی سمری پر غور کرے گی۔