اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا، اجلاس میں ملکی سیاسی اورمعاشی صورتحال پر غور ہوگا۔
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سال 2022-23 کیلئے گندم کی امدادی قیمت مقررکرنے کی منظوری دئیے جانے کا امکان ہے۔
اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ کو گندم کی طلب، موجودہ صورتحال اور منسوخ کیے گئے پیٹرولیم ایکسپلوریشن لائسنسز کی بحالی پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔