لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے متعلق پارٹی کو اہم ہدایات جاری کردیں۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کوئی بھی پارٹی عہدیدار اسٹیبلشمنٹ سے متعلق بیان بازی نہ کرے۔
عمران خان نے عہدیداروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا یا اجتماعات میں اسٹیبلشمنٹ کے کسی بھی افسر پر تنقید نہ کی جائے۔