اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سینیٹر اعظم سواتی کو کوئٹہ پولیس نے گرفتار کر لیا۔
سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف بلوچستان اور سندھ میں مقدمات درج ہیں جبکہ راولپنڈی جلسے میں تقریر کے بعد اعظم سواتی کے خلاف کوئٹہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس پر انہیں کوئٹہ پولیس نے حراست میں لے لیا۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں بھی اعظم سواتی کے خلاف متنازع ٹوئٹس پر ایف آئی آرز درج ہیں، اسلام آباد کی عدالت نے ایف آئی اے کی جانب مزید ریمانڈ درکار نہ ہونے پر گزشتہ روز اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوا دیا تھا۔
قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے خلاف تضحیک آمیز تقریر کرنے پر درج مقدمے کے سلسلے میں کوئٹہ پولیس ان کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد پہنچی تھی۔