اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئی بھی معاشرہ خصوصی افراد يا مختلف صلاحیتوں کے افراد کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔
خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ خصوصی افراد کی کاوشیں ہم سب کے لئے ایک مثال ہیں، کوئی بھی معاشرہ خصوصی افراد يا مختلف صلاحیتوں کے افراد کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا، حکومت خصوصی افراد کو مساوی حقوق اور حصہ دینے کے لیے کوشاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کو ووٹ کے حق سمیت دیگر تمام حقوق کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، سرکاری اور نجی سیکٹرز دونوں کو خصوصی افراد کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا۔