اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے سندھ کے ثقافتی دن پرتمام سندھی بہن بھائیوں کو مبارکباد دی ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ہزارہا برس سےسندھ کی تہذیب نہ صرف اس خطے بلکہ انسانیت کی تہذیب میں اپنی تقافت سےخوبصورتی کا رنگ بھرتی آرہی ہے.
ان کا کہنا تھا کہ آج باب الاسلام سندھ کا تقافتی دن،پاکستان میں وفاق کی ایک اکائی کی خوبصورتی اجاگر کرنے کا دن ہے. میں تمام سندھی بھائیوں اور بہنوں کو اس دن پر بے حد مبارکباد پیش کرتا ہوں.
ہزارہابرس سےسندھ کی تہذیب نہ صرف اس خطے بلکہ انسانیت کی تہذیب میں اپنی تقافت سےخوبصورتی کا رنگ بھرتی آرہی ہے. آج باب الاسلام سندھ کا تقافتی دن،پاکستان میں وفاق کی ایک اکائی کی خوبصورتی اجاگر کرنے کا دن ہے. میں تمام سندھی بھائیوں اور بہنوں کو اس دن پر بے حد مبارکباد پیش کرتا ہوں.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) December 4, 2022
واضح رہے کہ آج سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کا دن منایا جا رہا ہے، صوبہ سندھ میں ہر سال دسمبر کے پہلے اتوار کو "ثقافتی دن " کے طور پر منایا جاتا ہے اور اس موقع پر خصوصی تقاریب کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔