لاہور: ( ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے سندھ زرداری مافیا کے جبر میں ہے۔
سندھی ثقافت کے دن کی مناسبت سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے عمران خان نے لکھا کہ آج ہم سندھ کی اس شاندار ثقافت اور روایات کا جشن منا رہے ہیں جن کا تعلق وادی سندھ کی قدیم تہذیب سے ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 4, 2022
سابق وزیر اعظم نے لکھا کہ سندھ صوفیوں کی سرزمین ہے لیکن بدقسمتی سے زرداری مافیا کے جبر میں ہے۔
اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ سندھ اپنی شان و شوکت اور آزادی حاصل کرنے کے لیے دوبارہ ظالم کے خلاف اٹھے گا۔