وزیراعظم شہباز شریف آج انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی مہمان نوازی کریں گے

Published On 05 December,2022 12:57 am

اسلام آباد ( دنیا نیوز ) وزیر اعظم شہباز شریف آج شام انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی مہمان نوازی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے ٹیسٹ سیریز کیلئے دورہ پاکستان پر آئی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو چائے کی دعوت دیتے ہوئے آج شام وزیراعظم ہائوس بلا لیا۔

یاد رہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان سے ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے 17 سال بعد اسلام آباد آئی ہے۔
 

Advertisement