اسلام آباد(دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے آج شام ساڑھے چار بجے وزیراعظم ہاؤس میں وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف اتحادی جماعتوں کے وزراء سے اہم امور پر بھی بات چیت کریں گے، اجلاس کے دوران ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ بھی لیا جائے گا، ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کے لئے بنائی گئی جے آئی ٹی کے معاملے پر مشاورت کی جائے گی۔
اجلاس میں وفاقی کابینہ تیل کے ذخائر کی تسخیر کے لئے منسوخ شدہ لائسنز کی بحالی سمیت سیلاب 2022 سے متعلق وفاقی کابینہ کو نقصانات کے تخمینہ پر بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 26 نومبر ، یکم اور 2 دسمبر کے اجلاسوں کے فیصلوں کی منظوری بھی لی جائے گی۔