امید ہے نئی لیڈر شپ ارشد شریف کی والدہ کو انصاف دے گی، شیریں مزاری

Published On 07 December,2022 08:32 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر و رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں فوج کی نئی لیڈر شپ ارشد شریف کی والدہ کو انصاف دے گی۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ جو نام ارشد شریف کی والدہ نے لیےوہی نام اعظم سواتی نےلیے تھے، کیا یہ لوگ قانون سے بالاتر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اداروں کی بدنامی کرنے والوں کےخلاف ایکشن لینا بہت ضروری ہے، ارشد شریف کی والدہ نےجونام لیےان کےخلاف ایف آئی آردرج ہونی چاہیے۔