کراچی: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی کے ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب کا استعفیٰ منظور کر لیا۔ ان کی جگہ ڈاکٹر سیف الرحمان کو ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کر دیا گیا۔
وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن سیکریٹری بلدیات نے جاری کیا۔ ڈاکٹر سیف الرحمان کو ایم کیو ایم کی جانب سے نامزد کیا گیا تھا۔ نئے ایڈ منسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان گریڈ 20 کے افسر ہیں۔
ڈاکٹر سیف الرحمان کون ہیں؟
ڈاکٹر سیف الرحمان کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس سے ہے اور وہ اس وقت گورنر سندھ کے پرنسپل سیکرٹری ہیں۔
ڈاکٹر سیف الرحمان بلدیہ عظمیٰ کراچی میں میٹروپولیٹن کمشنر رہ چکے ہیں، اس کے علاوہ ڈاکٹر سیف الرحمان ضلع وسطی، شرقی کے ڈپٹی کمشنر سمیت بلدیہ وسطی کے ایڈمنسٹریٹر رہ چکے ہیں۔
ڈاکٹر سیف کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل اور بلوچستان میں کمشنر ژوب بھی تعینات رہے ہیں۔