لاہور: (دنیا نیوز) ق لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری مونس الٰہی نے کہا کہ ہمارا کوئی رکن اسمبلی ان ہاؤس تبدیلی کا حصہ نہیں ہوگا۔
دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنا بندوبست کر رکھا ہے، ایک ایک رکن رابطے میں ہے، عنقریب ن لیگ کے صوبائی ارکان ضرور ٹوٹیں گے۔
چودھری مونس الٰہی نے مزید کہا کہ عمران خان جس دن کہیں گے اسمبلیاں توڑ دیں گے۔