اشتہاریوں کوحفاظتی ضمانت ملنا مذاق ہے،فرخ حبیب

Published On 10 December,2022 05:28 pm

لاہور: (دنیا نیوز) رہنما پاکستان تحریک انصاف فرخ حبیب نے کہا کہ اشتہاریوں کو حفاظتی ضمانتیں ملنا ایک مذاق ہے۔

سابق وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات نے کہا کہ موجودہ حکومت کا ایک ہی ایجنڈا این آراوہے، این آراوکی وجہ سے ہی احتساب عدالت کےکیس بند ہورہےہیں، مقصود چپڑاسی کوانہوں نے خود دبئی فرارکروایا تھا جس کو باہر جاکر اٹیک ہوجاتا ہے۔ رجیم چینج آپریشن سےاکانومی پراثرات کسی سے ڈھکےچھپے نہیں، سلیمان شہباز16ارب کیس کے مرکزی کردارتھے،جن کوحفاظتی ضمانت مل جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کوجب بھی تفتیش کےلیےبلایا گیا توکہتے تھےسب کچھ سلیمان شہبازکوپتا ہے، این آراوٹوکےنیتجے میں زرداری،شہبازشریف،سلیمان شہبازکےکیس ختم ہوئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے سوال پوچھنا چاہتا ہوںکہ (ن)لیگ،پیپلزپارٹی کا فارن فنڈنگ کےکیس کا فیصلہ کیوں نہیں سنایا جارہا، یہ عمران خان کوٹیکنکل بنیادوں پرنااہل کرنا چاہتے ہیں،ملک میں اس وقت انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں کی جارہی ہے۔

سابق وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ق)ہماری اتحادی جماعت ہے،پرویزالہیٰ کا مسلسل عمران خان سےرابطہ رہتا ہے، اسمبلیوں کی تحلیل کا فیصلہ دسمبرسےآگے نہیں جائے گا، عمران خان جب فیصلہ کریں گے پرویزالہیٰ ساتھ کھڑے ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایک گھڑی کا کیس لے آئے ہیں، کبھی کہتے ہیں گھڑی فرح اورکبھی کہتے ہیں زلفی بخاری نےبیچی، ان کوخود نہیں پتا کس نے گھڑی بیچی، رانا ثنا اللہ پرکیس تحریک انصاف نہیں اے این ایف نےبنایا تھا۔رانا ثنا اللہ کوکہتا ہوں الیکشن کےمیدان میں آؤ رانا ثنا پہلے کہتا تھا اسمبلیاں توڑوالیکشن کرادیں گے، اب ہم ان کوالیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے۔
فرخ حبیب نے مزید کہا کہ سلیمان شہبازکوبینڈ باجوں کےساتھ پروٹوکول نہیں جیل جانا چاہیے، اب پتا چلا ہے کہ نوازشریف کے استقبال کی بھی تیاریاں ہورہی ہیں، نوازشریف لاہورایئرپورٹ آئے ایسا استقبال ہوگا کہ یہ باہرجانا بھول جائیں گے۔