اسلام آباد: ( دنیا نیوز ) وفاقی کابینہ نے ریکوڈک سے متعلق اہم منصوبے کی منظوری دیدی۔
ذرائع کے مطابق ریکوڈک منصوبے پر جلد کام شروع کرنے کی راہ ہموار ہوگئی، چلی کمپنی انٹوفاگاسٹا کو واجبات ادا کرنے کیلئے اجازت دیدی گئی، وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے ہنگامی منظوری لی گئی۔
اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ سود کی مجموعی 2 کروڑ 27 لاکھ ڈالر سے زائد رقم کی اجازت ہوگی، بلوچستان کے حصے کے شئیر کیلئے وزارت خزانہ قابل ادائیگی سود کی مد میں 85 لاکھ 19 ہزار ڈالر سے زائد رقم کا بندوبست کرے گی۔
ذرائع کے مطابق جی ایچ پی ایل نے حکومتی گارنٹی کے ساتھ پہلے ہی 65 ارب روپے جمع کئے ہیں، کمپنی کو سود کی مجموعی 2 کروڑ 27 لاکھ ڈالر سے زائد رقم ادا کی جائے گی۔