لاہور : (دنیا نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں فائرنگ کے معاملے پر جے آئی ٹی نے وقافی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں فائرنگ کے معاملے پر جے آئی ٹی نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو بیان ریکارڈ کروانے کیلئے بلایا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کی جانب سے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور رہنما ( ن ) لیگ میاں جاوید لطیف کو بھی طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ کہ تینوں لیگی رہنماؤں کو 17 دسمبر کو سی سی پی او کے دفتر بلایا گیا ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ سمن بھی جاری کیا گیا ہے۔
اس سے پہلے جے آئی ٹی پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر ، یاسمیں راشد اور عمران اسماعیل کو بھی بلا چکی ہے۔