لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن نے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی۔
مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ حاصل نہ کر سکنے پر پہلے ہی عہدے سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، صرف وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد واپس لی گئی ہے۔
لیگی رکن اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ اسیپکر پنجاب اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد بدستور موجود رہے گی۔
پرویز الٰہی کے خلاف جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد واپس لینے کے وقت لیگی اراکین اسمبلی چیف وہپ خلیل طاہر سندھو، میاں مرغوب احمد، غزالی سلیم بٹ اور ذیشان رفیق موجود تھے۔