لاہور : (دنیا نیوز ) سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا کہ گورنر پنجاب کا جلد بازی میں کیا گیا فیصلہ کالعدم ہو جائے گا۔
سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے گورنر بلیغ الرحمان کے حالیہ اقدام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنر پنجاب نے غیر آئینی اقدام کیا ہے اور وہ دن سے اس کام کی تیاری میں لگے ہوئے تھے۔
سپیکر اسمبلی نے کہا کہ گورنر کے حالیہ اقدام کے خلاف وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ عدالت جارہے ہیں، گورنر نے فیصلہ جلد بازی میں کیا ہے جو کہ کالعدم ہو جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ گورنر کے خلاف صدر پاکستان کو خط لکھنا ہمارا آئینی حق تھا جس میں ہم نے لکھا کہ گورنر پنجاب غیر قانونی اقدام کررہے ہیں، اب صدر مملکت کی صوابدید ہے کہ وہ کتنے روز میں کارروائی کرتے ہیں۔