اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ڈی ایم کی حکومت نے تحریک انصاف حکومت میں تشکیل دیے گئے این ٹی ڈی سی بورڈ کو تحلیل کردیا ہے۔
موجودہ حکومت کی جانب سے گزشتہ حکومت کے تشکیل کردہ بورڈز تحلیل کرنے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے سبب چئیرمن بورڈ کے طور پر کام کرنے والے نوید اسماعیل کو بھی فارغ کر دیا گیا، این ٹی ڈی سی بورڈ کے ایم ڈی این ٹی ڈی سی کے ساتھ اختلافات تھے۔
ذرائع کے مطابق سیکرٹری پاور راشد لنگڑیال کو بھی ہٹانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں، انہوں نے بورڈ کو تحلیل کرنے کی مخالفت کی تھی، ڈپٹی ایم ڈی این ٹی ڈی سی منظور احمد کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔