لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارک باد دیتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
کرسمس کے حوالے سے زمان پارک میں تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کرسمس کا کیک کاٹا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں مسیحی برادری کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مزید کہا کہ مسیحی برادری کا پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم حصہ ہے، ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، قائد اعظم نے ملک میں اقلیتوں کیلئے برابر حقوق کی بات کی، تحریک انصاف اسی نظریے پر عمل پیرا ہے۔
چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے لئے نیک خواہشات کا اظہار،کرسمس کے حوالے سے زمان پارک میں تقریب کا انعقاد،چیئرمین عمران خان نےکرسمس کیک بھی کاٹا،کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ عمران خان
— PTI (@PTIofficial) December 24, 2022
pic.twitter.com/u1llEkwUJG
علاوہ ازیں سابق وزیر اعظم عمران خان سے زمان پارک میں کیمرہ مین ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے بھی ملاقات کی، ان سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ فیلڈ جرنلسٹ اور کیمرہ مین فرنٹ لائین سولجر ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت نے ملک میں یکساں تعلیمی نظام متعارف کروایا تھا، دوبارہ برسر اقتدار آئے تو موثر یکساں نظام تعلیم پر عملدرآمد کروائیں گے، مزدوروں کی تنخواہ اپنے دور میں 18 ہزار روپے سے بڑھا کر 25 ہزار روپے کی، دوبارہ موقع ملا تو اسے مہنگائی کی نسبت دوگنا کریں گے۔