پاکستان میں مسیحی برادی آج کرسمس مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منا رہی ہے

Published On 25 December,2021 01:01 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان میں مسیحی برادی آج کرسمس مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہی ہے۔ گرجا گھروں میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں۔

لاہور کے گرجا گھروں میں عبادات کا اہتمام کیا گیا۔ ملک میں امن و سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئی۔ ملتان کے گرجا گھروں میں بھی کرسمس پر دعائیہ تقریبات ہوئی۔ سکھیکی میں اسسٹنٹ کمشنر مدثر ہرل نے کیک کاٹا، مسیحی برادری کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ چناب نگر اور جہانیاں میں بھی کرسمس کی تقریبات ہوئیں۔

پشاور میں بھی کرسمس مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے۔ سینٹ جانز کیتھڈرل چرچ میں دعائیہ تقریب ہوئی۔ ڈی آئی خان میں کرسمس پر گرجا گھروں کو خوبصورتی سے سجایا گیا۔

کراچی میں بھی مسیحی برادری کرسمس مذہبی عقیدت کے ساتھ منارہی ہے۔ گرجا گھروں میں کرسمس ٹری سجائے گئے۔ سکھر کے گرجا گھروں میں بھی خصوصی دعائیہ تقاریب ہوئیں۔

حیدرآباد میں بھی کرسمس کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ مسیحی برادری نے ایک دوسرے کو کیک کھلا کر مبارکباد دی۔
 

Advertisement