اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے کرسمس کے موقع پر ایڈوانس میں تنخواہ اور پنشن ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
مسیحی برادری کے تہوار کرسمس کے حوالے سے حکومت 20 دسمبر کو مسیحی ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن کی ایڈوانس ادائیگی کرے گی۔
حکومت نے مسیحی ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن کی ایڈوانس ادائیگی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔