اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان سکیورٹی فورسز کلیئرنس آپریشن میں فوجیوں کی شہادت پراظہار افسوس کرتے ہوئے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔
آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کیپٹن فہد، لانس نائیک امتیاز، سپاہی اصغر، مہران، شمعون کی شہادت پر ان کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
سابق صدر آصف زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے شہدا کے ورثا سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے افسر اور جوان وطن عزیز اور سرحدوں کی حفاظت کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں، وطن عزیز کی حفاظت کرنے والے قوم کے ہیرو ہیں۔