راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی سربراہی میں کور کمانڈر کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کرنے کا عزم کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کی صدارت میں کور کمانڈر کانفرنس دو روز تک جی ایچ کیو میں جاری رہی، کانفرنس میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ اور تنظیمی امور کا تفصیلی طور پر جائزہ لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس کے شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ بھرپور انداز میں جاری ہے، عوام کی خواہشات کے مطابق امن دشمنوں کا بلا تفریق خاتمہ کیا جائے گا۔
CCC held @ GHQ. General Syed Asim Munir, COAS presided. A comprehensive review of professional & organisational matters of Army was undertaken. It was resolved to fight against terrorists without any distinction & eliminate this menace as per aspirations of people of Pakistan. pic.twitter.com/h7wLXx97bf
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 28, 2022