اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں عالمی وباء کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں اضافہ ہونے لگا ہے جبکہ 24 گھنٹوں میں 25 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 3 ہزار 523 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 25 مریضوں میں وباء کی تشخیص ہوئی ہے۔
این آئی ایچ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0.71 فیصد رہی ہے۔
COVID-19 Statistics 30 December 2022
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) December 30, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 3,523
Positive Cases: 25
Positivity %: 0.71%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 18
عالمی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں عالمی وباء سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی جبکہ ابھی بھی 18 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔