لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ تبدیل کر دی گئی اب گیارہ جنوری کے بجائے 9 جنوری کو ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی نے 11 جنوری کے بجائے 9 جنوری کو دو بجے دن اجلاس طلب کرلیا ہے، اس حوالے سے اسمبلی سیکرٹریٹ نے گزٹ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے آئندہ ہونے والے اجلاس میں غالب امکان ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف اعتماد کے ووٹ کی تحریک شروع کی جائے گی جس میں پی ٹی آئی اور اپوزیشن کے اتحاد کے درمیان مقابلے ہو گا۔
تحریک کے دوران اگر اپوزیشن اتحاد 186 کا نمبر پورا کرنے میں ناکام ہو گئی تو عمران خان کی جانب سے اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان پر عملدرآمد کیا جائے گا، دوسری جانب پی ٹی آئی بھی نمبر پورے ہونے کا دعویٰ کر رہی ہے۔