لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا وائٹ پیپر دنیا نیوز سامنے لے آیا، وائٹ پیپر میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا موازنہ جاری کیا گیا ہے، 9 ماہ میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں تہلکہ خیز اضافہ ہوا۔
پی ٹی آئی وائٹ پیپر کے مطابق گزشتہ 9 ماہ میں آٹے کی قیمت میں 86 فیصد تک اضافہ ہوا، 9 ماہ قبل آٹا ہر مارکیٹ میں دستیاب تھا جبکہ 9 ماہ بعد آٹا مارکیٹ سے غائب ہے۔
گزشتہ 9 ماہ کے دوران دودھ کی قیمت میں 28 فیصد، چاول 60 فیصد، گوشت 16عشاریہ 4 فیصد اور انڈے کی قیمت میں 115 فیصد اضافہ ہوا۔
اسی طرح ٹماٹر34 فیصد، پیاز 338 فیصد مہنگے ہوئے، کوکنگ آئل 15 عشاریہ 2 فیصد، فروٹس سبزیاں 50 فیصد تک مہنگی ہوئیں، چائے کی پتی 60 فیصد، چینی 7عشاریہ 3 فیصد مہنگی ہوئی۔