دھند کے باعث ملک بھر کی اہم شاہراہیں ٹریفک کیلئے بند

Published On 03 January,2023 06:43 pm

لاہور: (دنیا نیوز) دھند کے باعث ملک بھر میں موٹر ویز کو مختلف مقامات پر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

تفصیل کے مطابق ترجمان موٹر وے پولیس نے بتایا کہ شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم الیون اور موٹروے ایم ٹو کو لاہور سے ہرن مینار تک بند کر دیا گیا، لاہور ملتان موٹروے فیض پور سے، موٹر وے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے عبد الحکیم تک دھند کے باعث بند ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس سید عمران احمد کا کہنا ہے کہ دھند کے باعث لاہور ملتان موٹروے بھی فیض پور سے جڑانوالہ تک بند کر دی گئی ہے، موٹر وے پولیس نے مسافروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی دی۔

سید عمران احمد نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرائیور حضرات تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، روڈ یوزرز معلومات اور مدد کیلئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔
 

Advertisement