وفاق نے 'توانائی بچت مہم' پر خیبرپختونخوا حکومت سے مشاورت نہیں کی: بیرسٹر سیف

Published On 03 January,2023 10:34 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ 'توانائی بچت مہم' وفاقی حکومت کی پالیسی ہے اس پر کے پی حکومت سے کوئی باضابط مشاورت نہیں کی گئی۔

صوبائی حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے وفاق کی جانب سے مارکیٹیں رات ساڑھے 8 بجے جبکہ شادی ہالز رات 10 بجے بند کرنے کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ دکانیں اور مارکیٹس بند کرنے کے اوقات پر بھی کوئی مشورہ نہیں کیا گیا۔

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کی اس پالیسی پر عملدرآمد کا تاحال فیصلہ نہیں ہوا۔ خیبرپختونخوا حکومت توانائی بچت کے کئی اقدامات پہلے سے اٹھا رہی ہے۔ صوبے میں سولرائزیشن، ایل ای ڈی بلب کے استعمال پر پہلے سے کام کر رہے ہیں۔