اسلام آباد: (دنیا نیوز) صحافی ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کرنے والے سپیشل جے آئی ٹی نے پیشرفت رپورٹ پر اعتراض دور کر دیا۔
ذرائع کے مطابق سپیشل جے آئی ٹی نے اعتراض دور کر کے کینیا کی پوسٹمارٹم رپورٹ اور بیان حلفی دوبارہ جمع کرا دیا، رجسٹرار آفس نے کینیا کی پوسٹمارٹم رپورٹ کی فوٹو کاپی ہونے کا اعتراض عائد کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ارشد شریف قتل کیس: سپیشل جے آئی ٹی کے بیرون ملک جانے کے تمام انتظامات مکمل
اعتراض دور ہونے پر رجسٹرار آفس نے پیشرفت رپورٹ وصول کر لی، سپیشل جے آئی ٹی نے اعتراض کی وجہ سے رپورٹ کل صبح جمع کرانے کا کہا تھا، سپریم کورٹ کا 5 رکنی لاجر بنچ کل کیس کی سماعت کرے گا۔