لاہور: (دنیا نیوز) ترجمان حکومتِ پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ بھگوڑوں کا یہ خاندان پاکستان کو اپنی ذاتی جاگیر سمجھتا ہے، لیکن آج تک اس وطن سے مخلص نہیں ہوسکا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مسرت جمشید چیمہ نے لکھا کہ پاکستان میں بھی ایک ہسپتال بنایا لیکن وہاں سے بھی علاج نہیں کرواسکتے، گزشتہ 40 سال کسی نا کسی صورت میں اقتدار کے مزے لینے کے باعث فرعونیت اس خاندان کے سرپر سوار ہوچکی ہے۔
انہوں نے پاکستان میں بھی ایک ہسپتال بنایا لیکن وہاں سے بھی علاج نہیں کروا سکتے. پچھلے 40 سال کسی نا کسی صورت میں اقتدار کے مزے لینے کے باعث فرعونیت اس خاندان کے سر پر سوار ہو چکی. اب جب بھی الیکشن ہوں گےعوام انہیں دوبارہ زمین پر لائےگی. اس ملک پر حکمرانی اس ٹھگنی کا خواب ہی رہےگا
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) January 5, 2023
ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ آئندہ جب بھی الیکشن ہوں گے عوام انہیں دوبارہ زمین پر لائے گی، اس ملک پر حکمرانی اس ٹھگنی کا خواب ہی رہے گا، مریم صفدر نامعلوم سرجری کروانے کیلئے پہلے لندن گئیں اور اب ایک اور سرجری کروانے سوئٹزر لینڈ جا رہی ہیں،ہمیں معلوم ہے یہ وہاں کن سرجریز اور کن بینک اکاؤنٹس کے لئے مشہور ہیں۔