اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایس آئی کے شہید ڈائریکٹر نوید صادق اور انسپکٹر ناصر عباس کے لئے سول ایوارڈز کی منظوری دے دی۔
وزیر اعظم آفس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے شہید ڈائریکٹر نوید صادق کو ہلال شجاعت، انسپکٹر ناصر عباس کو ستارہ شجاعت دیا جائے گا۔
وزیراعظم کی جانب سے دونوں شہداء کو دہشت گردوں کے خلاف بے مثال بہادری پر ایوارڈز کا اعلان کیا گیا تھا، دونوں شہداء نے مادر وطن کے تحفظ کی خاطر جام شہادت نوش کیا۔