لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے ارکان پر مشتمل کمیٹی بنا دی۔
کمیٹی میں مسلم لیگ (ن) سے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، خواجہ سعد رفیق، رانا ثنا اللہ، عطا تارڑ جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے حسن مرتضیٰ شامل ہیں، کمیٹی پنجاب میں اعتماد کے ووٹ سے متعلق متحرک ہو گی اور اس کا مقصد وزیراعلیٰ کے اعتماد کے ووٹ لینے کے دن تمام قانونی اور آئینی پہلوؤں کا جائزہ لینا ہے۔
ذرائع کے مطابق لیگی رہنماؤں نے کہا کہ اس بار پرویزالہٰی اور پی ٹی آئی کو کسی صورت ایوان کا ماحول خراب نہیں کرنے دیں گے، ہائی کورٹ میں 11 جنوری کو قانونی ٹیم مکمل تیاری کے ساتھ پیش ہو گی۔