اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح کے حکومتی وفد کے ساتھ اسلام آباد سے جنیوا روانہ ہوگئے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو، شیری رحمان، اسحاق ڈار اور احسن اقبال موجود، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، معاون خصوصی فہد حسین، طارق باجوہ اور طارق فاطمی بھی حکومتی وفد میں شامل ہیں۔
شہباز شریف کل جنیوا میں بین الاقوامی ڈونرز کانفرنس کی میزبانی کریں گے، وزیر اعظم کی کانفرنس سے قبل جنیوا میں نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات بھی متوقع ہے۔