جید علماء نے دہشت گردی کے خلاف فتویٰ جاری کر دیا

Published On 08 January,2023 10:39 pm

پشاور: (دنیا نیوز) اسلامی ریاست میں جہاد کا اعلان حکمران کے علاوہ کوئی نہیں کرسکتا، جید علماء نے دہشت گردی کے خلاف فتویٰ جاری کر دیا۔

فتویٰ پشاور کے ایک شہری کی جانب سے پوچھے گئے سوالات پر دیا گیا ہے، فتویٰ پر 16 جیّد علماء کرام کے دستخط موجود ہیں، علماء کرام نے فتویٰ میں کہا کہ ملک کی حفاظت کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہید ہیں۔

فتویٰ میں واضح کیا گیا کہ مملکت خداداد کی خاطر جن فوجی اہلکاروں اور پولیس کے جوانوں نے جانوں کے نذرانے پیش کئے وہ شہید ہیں، پولیس، عسکری اداروں کے آفیسرز اور جوان ملک کی خاطر اپنا سکھ چین چھوڑ کر حفاظت کر رہے ہیں۔